بنگلورو: ایرو انڈیا 2023 کا دو سالہ پروگرام یہاں 13 سے 17 فروری تک ایئر فورس اسٹیشن یلہنکا میں منعقد ہوگا۔ یہ تقریب صنعتی دنیا کو اپنے جدید آلات، ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ یہ دفاعی عملے کو او ای ایم کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور مسلح افواج میں مستقبل میں شمولیت کے لیے تصور شدہ مصنوعات پر براہ راست تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ 'خود انحصاری' کے حصول کے ملک کے ہدف کے تعاقب میں، ہندوستانی بحریہ نے حال ہی میں دیسی طیارہ بردار بحری جہازآئی این ایس وکرانت پر دیسی ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریٹر فائٹر (لیڈرشپ فار ٹوئن انجن ڈیک بیسڈ فائٹر) ایل سی اے (نیوی) کو اتارا ہے۔
جہازکو ایک ہندوستانی بحریہ کے ٹیسٹ پائلٹ نے اڑایا تھا۔ یہ اعلیٰ صلاحیت ہندوستانی بحریہ کے خود انحصار ہندوستان کے طویل مدتی وژن کا نتیجہ ہے۔ خود انحصاری پر زور دینے کو مدنظر رکھتے ہوئے، مگ 29 کے طیاروں کے انجنوں کی مرمت کرنے کے لئے ایک حوالہ دستاویز کے طور پر استعمال کے لیے ایچ اے ایل کے ذریعہ مرتب کردہ ایک حسب ضرورت گرافک تصویری مضمون، سی ایم ڈی ایچ اے ایل کے ذریعہ چیف آف دی نیول اسٹاف کو پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مگ29 کے ہوائی جہاز کے موثر استعمال اور مانیٹرنگ سسٹم (ایچ یوایم ایس) کے تجزیہ کے لیے ایک پروجیکٹ کو ڈی آر ڈی او کے ذریعہ 'لانچ آف نیو ٹیکنالوجی' کے حصے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا تجزیہ کے وقت کو نمایاں طور پر کم کر دے گا جس کے نتیجے میں ہوائی جہاز کے تیزی سے ٹرن اراؤنڈ اور احتیاطی دیکھ بھال کے لیے بہتر پیشن گوئی ممکن ہو گی۔
ڈی ڈی پی کے تعاون سے ہندوستانی بحریہ کی طرف سے 'ایرو آرمامنٹ سسٹینمنٹ میں خودکفیل' موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ سمپوزیم وزارت دفاع، صارفین، دیکھ بھال کرنے والوں، کیواے ایجنسیوں، ڈی آرڈی او، ڈی پی ایس یو اور ہندوستانی صنعت کے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی، جومسلح افواج کے ساتھ میزائلوں کی پائیداری کو لے کر حکومت کے اقدامات اور آگے بڑھنے کے راستے پر تفصیلی بات چیت میں شامل ہوں گے۔