اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گاندربل میں بی ڈی سی کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر عوامی نمائندوں کا احتجاج - محکمہ بجلی

گاندربل میں آج اس وقت سرپنچوں نے ہنگامہ کیا جب محکمہ بجلی کے ایک آفیسر نے بی ڈی سی کے ساتھ بد تمیزی کی۔ نمائندے کے مطابق گاندربل کے بلاک دفتر میں اج بلاک دیوس کی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔

گاندربل میں بی ڈی سی کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر عوامی نمائندوں کا احتجاج
گاندربل میں بی ڈی سی کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر عوامی نمائندوں کا احتجاج

By

Published : Mar 17, 2021, 6:51 PM IST

اس دوران اگرچہ پنچوں نے افسران کے سامنے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل رکھے تو کچھ افسران نے اچھی طرح توجہ دے کر عوامی مسائل کو درج کیا۔ تاہم جب بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین تسلیمہ مجید نے اپنے علاقے کے کچھ اہم مسائل محکمہ بجلی کے انجینئر کے سامنے رکھے تو انہوں نے بی ڈی سی کے ساتھ بد تمیزی کی۔

گاندربل میں بی ڈی سی کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر عوامی نمائندوں کا احتجاج

اس واقع پر گاندربل سرپنچ ایسوسی ایشن کے بینر تلے کام کرنے والے سرپنچ اور پنچوں نے پروگرام کا بائیکاٹ کیا اور کہا کہ ہمیں ہر وقت ذلیل کیا جاتا ہے۔ اور کوئی بھی آفیسر ہمارے عوامی مسائل کو سننے کےلئے تیار ہی نہیں ہے۔ جبکہ بلاک دیوس میں آنے والے افسران ہمیں بےوقوف سمجھتے ہیں اور ہم سے صرف تالیاں بجواتے ہیں۔ انہوں نے معاملے کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر اور ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details