امرتسر: شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے پاکستان میں سکھ لڑکی کے اغوا اور شادی کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ یہ اقلیتی سکھوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے، جس کے مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کی سکھ مخالف سرگرمیاں جاری ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت پاکستان اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ Abduction of Sikh girl in Pakistan
انہوں نے کہا کہ سکھ ٹیچر دینا کور کے اغوا اور ان سے شادی کے حالیہ واقعہ نے سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے۔ یہ واقعہ مذہبی اقدار کے سراسر خلاف ہے اور فرقہ وارانہ سوچ کو ہوا دینے والا یہ عمل حکومت پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو اقلیتی عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگا۔