جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے اپنے عہدے سے اسعفی دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق انکو بی جی پی میں کسی بڑی عہدے کی ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ Advisor of LG Farooq Khan Resigns
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فاروق خان نے استفعی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی میدان میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ انہوں نے آج دہلی میں وزیر داخلہ کو استعفی پیش کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فاروق خان کو گذشتہ روز مرکزی حکومت نے دہلی بلا لیا تھا اور مرکزی حکومت کے اعلی حکام کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد انہوں نے استعفی پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔کشمیر کے حالات بالکل پُرامن ہیں: فاروق خان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انکو جموں وکشمیر میں بی جے پی کے بڑے عہدے کی ذمہ داریاں دی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ فاروق خان جموں و کشمیر پولیس کے سابق آئی جی پی رہ چکے ہیں اور جموں و کشمیر میں گورنر راج کے بعد انکو مشیر تعینات کیا گیا تھا۔
ان کے والد آر ایس ایس کے ساتھ منسلک رہے تھے اور خود انہوں نے بی جی پی میں شمولیت کی تھی۔
فاروق خان کے مستعفی ہونے کے بعد ایل جی کا ایک ہی مشیر ہے۔