اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cow Protection Campaign: گائے کے تحفظ کے لئے عوامی نمائندوں کو آگے آنے کا مشورہ

ریاستی وزیر برائے افزائش مویشیاں و یادگیر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ ریاست میں گائے کے تحفظ کے لئے وزراء اور عوامی نمائندوں کو آگے بڑھنا چاہیے۔

Advise public representatives to come forward for cow protection
گائے کے تحفظ کے لئے عوامی نمائندوں کو آگے آنے کا مشورہ

By

Published : Jan 30, 2022, 1:18 PM IST

فلمی دنیا کے فنکاروں، اداروں، تنظیموں، تاجروں کو گائے کو گود لے کر ان کی پرورش کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گایوں کو گود لینے کی مہم شروع کی گئی ہے اس مہم میں گائے کو گود لے کر اس کی پرورش کے ذریعے کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔

گایوں کے چاہنے والوں کے لئے سنہری موقع ہے انہوں نے بتایا کہ ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی خود نے اپنے جنم دن کے موقع پر 11 گایوں کو تاحیات پرورش کے لیے گودلیا۔

اسی طرح اپنی سالگرہ بامقصد انداز میں منائی۔ گائے کی نسل کی بقا کے لیے عام لوگوں اور عوامی نمائندوں کو گایوں کو گود لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:



انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی گزشتہ ایک سال سے کایوں کو گود لے کر ان کی پرورش کر رہے ہیں اوراد ٹاؤن کی 21 گائیوں کو جو امریشور گوشالہ سے تعلق رکھتی ہیں انہیں گود لیا ہے اور ان کی پرورش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details