الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو اپنے ایک حکنمامہ میں کہا کہ دو بالغوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ازدواجی ساتھی کا انتخاب کریں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔
جسٹس منوج کمار گپتا اور جسٹس دیپک ورما پر مشتمل بنچ نے شفا حسن اور ان کے ہندو ساتھی کی جانب سے دائر درخواست پر یہ حکم دیا ہے۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور اپنی مرضی سے اکٹھے رہتے ہیں لیکن ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
عدالت نے بین المذاہب جوڑے کو تحفظ فارہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان کے والدین بھی ان کے رشتے پر اعتراض نہیں کر سکتے۔
بنچ نے کہا کہ اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کیا جا سکتا کہ دو بالغوں کو اپنے ازدواجی ساتھی کے انتخاب کا حق ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔