اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Murder Case امیش پال قتل کیس کے ملزم کو پولیس ڈھونڈ ہی لےگی، اے ڈی جی پرشانت کمار - امیش پال قتل کیس

اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے ملزم شوٹر وجے چودھری عرف عثمان کے انکاؤنٹر کے بعد پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریاگ راج کے امیش پال قتل کیس کے ملزم چاہے کہیں بھی بھاگ گئے ہوں، یوپی پولیس انہیں ڈھونڈ لے گی۔

امیش پال قتل کیس کے ملزم کو پولیس ڈھونڈ ہی لےگی، اے ڈی جی پرشانت کمار
امیش پال قتل کیس کے ملزم کو پولیس ڈھونڈ ہی لےگی، اے ڈی جی پرشانت کمار

By

Published : Mar 6, 2023, 6:11 PM IST

لکھنؤ:امیش پال قتل کیس کے ملزم شوٹر وجے چودھری عرف عثمان کو ایک انکاؤنٹر میں پولیس نے ہلاک کر دیا۔ پیر کو اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے ملزم شوٹر وجے چودھری عرف عثمان کے انکاؤنٹر کے بعد پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریاگ راج کے امیش پال قتل کیس کے ملزم چاہے کہیں بھی بھاگ گئے ہوں، یوپی پولیس انہیں ڈھونڈ لے گی۔ اس معاملے میں اب تک دو ملزم مارے جا چکے ہیں، جب کہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بتایا کہ 'پیر کی صبح پریاگ پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی، جس میں پولیس نے عثمان کو ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ اس دوران ایک سپاہی بھی زخمی ہو گیا۔ جن کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان کو امیش پال اور جوان کو گولی مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے پاس سے 32 بور کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔'

پرشانت کمار نے بتایا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ کسی بھی بدمعاش کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس نے پولیس والوں پر بھی گولی چلائی تھی۔ وجے چودھری عرف عثمان آج صبح کاندھیارہ علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں زخمی ہو گیا تھا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تمام ایجنسیوں اور دیگر ریاستوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔ اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر نے کہا کہ 'سب نے دیکھا ہے کہ کس طرح امیش پال معاملے میں قتل عام کیا گیا ہے۔ پولیس قتل کیس میں ملوث ہر مجرم کو قانون کے حوالے کرے گی۔ عثمان اور وجے چودھری کے ناموں کے سوال پر جو بھی کارروائی کی گئی، اب تک پتہ چلا ہے کہ وہ عثمان ہے۔ باقی تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے نیپال فرار ہونے کے امکان پر پرشانت کمار نے کہا کہ 'مجرم جہاں بھی جائیں گے، انہیں گرفتار کیا جائے گا اور انہیں سزا دی جائے گی'۔

یوگی راج میں اب تک انکاؤنٹر میں 178 مجرم مارے گئے

پرشانت کمار نے بتایا کہ 'گزشتہ چھ سالوں میں 23 ہزار 32 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے، اس دوران 4900 ملزمان زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 178 بدنام زمانہ مجرم پولیس مقابلوں میں مارے گئے ہیں'۔ انہوں نے بتایا کہ مجرم کے ساتھ مقابلے میں 15 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے، جب کہ 1425 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details