اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Addmission In JNU By CUET: جے این یو میں سی یو ای ٹی کے تحت داخلہ لیا جائے گا

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی سال 2019 سے ملک کے مختلف شہروں میں جے این یو میں کمپیوٹر پر مبنی داخلہ امتحان منعقد کر رہی ہے۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں منعقدہ اکیڈمک کونسل کی 159ویں میٹنگ میں تعلیمی سیشن 2022-23 میں منعقد ہونے والے مختلف کورسز میں کامن یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کے تحت داخلہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Addmission In JNU By CUET

جے این یو میں سی یو ای ٹی کے تحت داخلہ لئے جانے فیصلہ
جے این یو میں سی یو ای ٹی کے تحت داخلہ لئے جانے فیصلہ

By

Published : Jan 13, 2022, 1:33 AM IST

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو انٹری ٹیسٹ) میں بھی اب تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ (CUET) کے تحت مختلف کورسز میں داخلہ لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے 159ویں اجلاس میں کیا گیا۔ Addmission In JNU By CUET


نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی سال 2019 سے ملک کے مختلف شہروں میں جے این یو میں کمپیوٹر پر مبنی داخلہ امتحان منعقد کر رہی ہے۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں منعقدہ اکیڈمک کونسل کی 159ویں میٹنگ میں تعلیمی سیشن 2022-23 میں منعقد ہونے والے مختلف کورسز میں کامن یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کے تحت داخلہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آف ایڈمیشنز پروفیسر جینت کمار ترپاٹھی نے یہ جانکاری دی۔


انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اکیڈمک کونسل کے 157ویں اجلاس میں پہلے ہی لیا جا چکا ہے جو 22 مارچ 2021 کو منعقد ہوا تھا۔ اب اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے ڈینز نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

جے این یو میں سی یو ای ٹی کے تحت داخلہ لئے جانے فیصلہ

مزید پڑھیں:۔جے این یو کے سائنسدانوں نے پورٹیبل کٹ بنایا


انہوں نے کہا کہ اس سے طلباء پر مختلف یونیورسٹیوں کے امتحانات دینے کا بوجھ کم ہو جائے گا۔ یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ CUET کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔دوسری طرف جے این یو کے ڈائرکٹر آف ایڈمیشنز پروفیسر جینت کمار ترپاٹھی نے کہا کہ جے این یو میں سال 2019 سے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کمپیوٹر پر مبنی داخلہ امتحان کے تحت ملک بھر کے مختلف شہروں میں کامیابی کے ساتھ داخلہ امتحان لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کے تحت داخلہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details