اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ADC Tral Visited Gujar Basti Paribal: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے پاریبل گجر بستی کا دورہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ترال سے پاری بل گجر بستی تک پانی، بجلی، سڑک جیسی بنیادی سہولیات کو کم سے کم وقت میں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔ ADC Tral Visited Gujar Basti Paribal

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے پاریبل گجر بستی کا دورہ کیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے پاریبل گجر بستی کا دورہ کیا

By

Published : Jan 15, 2022, 7:53 PM IST

جموں و کشمیر کے ترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینا نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ترال، AE KPDCL، نائب تحصیلدار ترال اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ پاریبل گجر بستی کا دورہ کیا۔ADC Tral Visited Gujar Basti Paribal

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے پاریبل گجر بستی کا دورہ کیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ترال سے پاری بل گجر بستی تک پانی، بجلی، سڑک جیسی بنیادی سہولیات کو کم سے کم وقت میں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ڈی او ترال کو مذکورہ سڑک کی تعمیر جلد شروع کرنے اور سڑک کے ساتھ سولر لائٹس لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے کئے جا رہے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب ان کی بستی میں بھی سڑک، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔ترال کے اے ڈی سی نے کارمولہ کا دورہ کیا


ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ اس بستی کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے وعدہ بند ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ کم سے کم وقت میں یہ سہولیات لوگوں کو میسر ہو سکے۔


واضح رہے کہ اس بستی میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے کئ مرتبہ خبریں نشر کی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details