بالی ووڈ کے مشہور اداکار ستیش کوشک کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے اس افسوسناک خبر کی جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے۔ لیکن میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندہ رہتے ہوئے اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ لکھوں گا۔ انوپم کھیر نے لکھا کہ 45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل سٹاپ۔ آپ کے بغیر زندگی کبھی ایک جیسی نہیں ہوگی ستیش! اوم شانتی۔ ستیش کوشک نے 67 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اس سے قبل ستیش کوشک بھی کورونا کے دوران کووڈ سے متاثر ہوئے تھے۔ اداکار ستیش کوشک کے انتقال کے سبب بالی ووڈ میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائیں کی۔ بتادیں کہ اداکار ستیش کوشک نے بالی ووڈ میں متعدد کامیاب فلمیں کی ہیں۔
Satish Kaushik Passes Away اداکار ستیش کوشک کا 67 سال کی عمر میں انتقال - ستیش کوشک کا انتقال
بالی ووڈ کے معروف اداکار ستیش کوشک کا 67 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ اداکار انوپم کھیر سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے ستیش کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ Satish Kaushik passed away
ستیش کوشل کی پیدائش 13 اپریل 1956 کو مہندر گڑھ، ہریانہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1972 میں کیری مال کالج، دہلی سے گریجویشن کیا اور وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ اینڈ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم تھے۔ ایک فلمی اداکار کے طور پر وہ مسٹر انڈیا میں کیلنڈر، دیوانہ مستانہ میں پپو پیجر کے طور پر اور سارہ گیورون کی برطانوی فلم برک لین (2007) میں "چانو احمد" کے کردار کے لیے مشہور ہوئے۔ انہوں نے 1990 میں رام لکھن اور 1997 میں ساجن چلے سسرال کے لیے بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا ۔ ایک تھیٹر اداکار کے طور پر ان کا سب سے مشہور کردار ہندی زبان کے ڈرامے سیلز مین رام لال میں "ولی لومن" کا تھا، جو آرتھر ملر کی ڈیتھ آف سیلز مین کی موافقت تھا۔