ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے فلم اداکار منوج ملہوترا نے متعدد ہندی، بھوج پوری اور ساؤتھ کی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، منوج ملہوترا کئی برسوں کے بعد آج اپنے آبائی وطن آئیں ہیں۔ ضلع پہونچنے پر لوگوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فلمی دنیا اور اپنے کرئیر کے بارے میں بات کی۔
واضح رہے کہ منوج ملہوترا بارہ بنکی شہر کے لاجپت نگر محلے میں رہتے تھے. سنہ 2000 میں وہ فلم دنیا میں قسمت آزمانے ممبئی گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے وہاں خوب محنت و مشقت کے ساتھ کافی جد و جہد کی۔ رفتہ رفتہ انہیں تمام زبانوں میں فلمیں ملنے لگیں۔ اب تک وہ تقریبآ 15 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان کی فلم 'کئیرلیس' جلد ہی رلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک ہندی، ایک کنڑ اور ایک ویب سیریز کے لئے کام کر رہے ہیں۔