صدر دروپدی مرمو کے بارے میں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے بیان پر جمعرات کو لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے وقفہ سوالات کے بعد زیروآور میں بھی خلل پڑا،لوک سبھا کی کارروائی ایک بار کے التوا کے بعد جیسے ہی 12 بجے شروع ہوئی، حکمراں پارٹی کی طرف سے کانگریس پرحملہ شروع ہوگیا۔ جواب میں کانگریس کی طرف سے بھی کافی ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے ایوان میں کچھ سنائی نہیں دیا۔
حکمراں جماعت کی طرف سے صرف یہی سنا گیا کہ ’’کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ایوان میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے بیان پر معافی مانگنی چاہئے‘‘۔
‘Rashtrapatni ’Remark: لوک سبھا میں وقفہ صفرنہیں ہوا - لوک سبھا میں وقفہ صفر نہیں چلا
لوک سبھا کی کارروائی ایک بار کے التوا کے بعد جیسے ہی 12 بجے شروع ہوئی، حکمراں پارٹی کی طرف سے کانگریس پرحملہ شروع ہوگیا۔ جواب میں کانگریس کی طرف سے بھی کافی ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے ایوان میں کچھ سنائی نہیں دیا۔ Parliament Monsoon Session 2022
لوک سبھا
مزید پڑھیں:Opposition MPs Suspended: لوک سبھا میں اپوزیشن بیک فٹ پر
دونوں طرف سے زبردست ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے پانچ منٹ کے اندر ہی ملتوی کر دی۔
یواین آئی