اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.83 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 3731 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,40,39,883 ہو گئی ہے۔India Corona Update

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 5, 2022, 3:31 PM IST

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال معاملوں میں 1280 کی کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے ایسے کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 33318 ہو گئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح 0.08 فیصد ہے۔India Corona Update

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.83 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 3731 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,40,39,883 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے انفیکشن سے صرف 8 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5,28,733 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.74 فیصد ہے۔

وہیں چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

دہلی میں کووڈ-19 انفیکشن کے تین معاملات بڑھ کر 359 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1976788 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26503 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں کیرالہ میں کورونا سے متاثرہ 577 کیسز کم ہونے کے بعد ایکٹو کیسز کم ہو کر 8151 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6729927 ہو گئی ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 195 ایکٹو کیسز کم ہونے کے ساتھ کل تعداد 2673 تک آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2090951 ہو گئی ہے اور ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21510 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کووڈ 19 انفیکشن کے 9 کیسز بڑھ کر 164 ہو گئے ہیں اور اب تک 763988 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 17917 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پرھیں: India Corona Update ملک میں کورونا انفیکشن سے اموات کی تعداد میں کمی



یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details