مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38667 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 46 ہزار 493 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 743 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار 88 ہو گئی ہے۔
سرگرم معاملے 2446 بڑھ کر تین لاکھ 87 ہزار 673 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 478 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 732 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار پازیٹیو شرح 2.05 فیصد رہی۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے، صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔