نئی دہلی: مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے بتایا کہ صبح دس بجے تک 214.27 کروڑ ویکسین دیے جا چکے ہیں۔ اسی مدت میں کورونا وائرس کے 6,395 معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 4,44,78,636 ہو گئی ہے اس وبا میں 19 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.96 فیصد ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 6,614افراکے صحت یاب ہونے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 4,39,00,204 ہو گئی ہے۔ وزرات نے بتایا کہ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.7فیصد ہے۔ فعال معاملوں کی شرح 0.11 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے۔Active cases in India decline
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 510 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثریں کی تعداد بڑھ کر 10659 ہو گئی ہے، اسی مدت میں کورونا وبا سے ابھرنے والوح کی تعداد بڑھ کر 6683863 ہو گئی ہے۔ اس مدت میں کسی مریض کی موت نہ ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 70885پر مستحکم ہے۔
دہلی میں 85 کورونا معاملے گھٹنے سے ان کی کل تعداد کم ہوکر 936 رہ گئی ہے اور کورونا وبا سے اب تک 1973707 لوگ نجات پا چکے ہیں۔ اس مدت میں دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی متعداد 26484تک پہنچ گئی ہے۔