اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے پر کارروائی ہوگی، کانگریس - Action for defaming Bharat Jodo Yatra

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جیرام رمیش نے کہا، "بھارت جوڑو یاترا کو نقصان پہنچانے کے لیے بی جے پی لیڈر اور ان کے اندھ بھکت آن لائن نفرت پھیلانے والی فیکٹری بن کر کام کررہے ہیں۔ Jairam Ramesh Slams BJP

بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے پر کارروائی ہوگی: کانگریس
بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے پر کارروائی ہوگی: کانگریس

By

Published : Sep 26, 2022, 3:03 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے اور اور اس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور پارٹی ان لوگوں کو سبق سکھا کر ہی رہے گی۔ ایک ٹویٹ میں یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جیرام رمیش نے کہا کہ "بھارت جوڑو یاترا کو نقصان پہنچانے کے لیے بی جے پی لیڈر اور ان کے اندھ بھکت آن لائن نفرت پھیلانے والی فیکٹری بن کر کام کررہے ہیں۔ ہم نے ایسی جعلی اور تفرقہ انگیز خبروں کے پانچ کیسز میں قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ یاد رہے! ہم اس جھوٹ پر نرم رویہ اختیار نہیں کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جس میں لوک سبھا میں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن نے ایک بھکت کے اس ٹویٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں اس نے مبینہ طور پر بھارت جوڑو یاترا کو بھارت توڑویاترا کہا ہے۔ قابل ذکرہے کہ ایسی ہی ایک شکایت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن نے کیرالہ کے پالری ویٹم پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔

Congress on Bharat Jodo Yatra

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra مہنگائی سے آزادی کی جدوجہد ہے بھارت جوڑویاترا، راہل

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details