ریاست کی کرائم برانچ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی) نیر حسنین خان نے ریاستی حکومت کے سبھی محکمہ جات سربراہوں کو مکتوب لکھ کر انہیں ہدایت دی ہے کہ سوشل میڈیا پر سرکاری افسران، وزراء، ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی اور کسی سرکاری افسروں کے خلاف گمراہ کن تبصرہ کرنے والوں کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
واضح ہو کہ اقتصادی کرائم برانچ ریاست میں سائبر کرائم برانچ کی نوڈل ایجنسی ہے۔ جو سائبر کرائم سے متعلق مقدمات کی تحقیقات میں مقامی پولیس کی مدد کرتی ہے۔
ایم پی، ایم ایل اے کے خلاف تبصرہ کرنے والوں پر کارروائی ہوگی بہار حکومت کے جاری کردہ نئے حکم نامے کے مطابق ان لوگوں کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور جو کسی ساکھ کو خراب کرنے یا اس کی شبیہ داغدار کرنے کی کوشش کرے گا۔
بہار حکومت کے اس فیصلے پر آر جے ڈی کے رکن پارلیمان منوج کمار جھا نے ٹویٹ کرکے کہا 'اے بہار حکومت، بہار کو کہاں لے جارہے ہو۔ تنقید سے اتنا ڈر، اکثریت کو تبدیل کرنے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟
انہوں نے فیض احمد فیض کےشعر نثار میں تیری گلیوں کے اے وطن، جہاں چلی ہے رسم کہ کوئی سر اٹھا کے نہ چلے۔' لکھ کر تنقید کیا۔