نوئیڈا: اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر-21 میں واقع جلوایو وہار ہاؤسنگ سوسائٹی کی دیوار کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے چار مزدوروں میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کی عمر صرف 15 سال ہے جبکہ دوسرے کی عمر 17 سال ہے۔ اس منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیدار نے قواعد و ضوابط پر کوئی توجہ نہیں دی۔ پولیس نے کمپنی کے دو ڈائریکٹروں کے خلاف غیر ارادتاً قتل اور چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایک ٹھیکیدار گل محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Action Against Noida Wall Collapse Case
نوئیڈا کے سیکٹر-21 میں واقع جلوایو وہار سوسائٹی میں حادثہ کے بعد نوئیڈا اتھارٹی نے اس معاملے سے متعلق دو ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں چار مزدوروں کی موت ہو گئی تھی۔ جن میں دو نوجوان بھی شامل ہیں۔ سیکٹر-20 پولیس نے دو ٹھیکیداروں سندر یادو اور گل محمد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 304، 337، 338 اور چائلڈ لیبر ایبولیشن ایکٹ کی دفعہ 14(1) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
حادثے میں ان 4 مزدوروں کی موت ہوئی