ڈی کے اچیورز میٹ 2021، اچیورز فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع علی گڑھ، میرس روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں پروقار تقریب کا اہتمام صوفیہ جاوید کوآرڈینیٹر ضلع علی گڑھ نے کیا۔
ڈی کے اچیورز میٹ 2021، میں تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پدم شری ڈاکٹر سید ظل الرحمٰن (خزانچی اے ایم یو، بانی ابن سینا اکیڈمی)، اروناچل یونیورسٹی آف اسٹڈیز کے پروفیسر جاسم محمد، ڈاکٹر فاروق ڈار (چیئرمین طبیہ کالج اے ایم یو) کو زندگی کے کارناموں کے حصول کے تمغے سے نوازا گیا۔
ساتھ ہی دیگر سماجی کارکنان، صحافیوں اور معاشرے میں اپنی خدمات دینے والے کورونا واریئرز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ میڈیا کے شعبے میں ضلع علی گڑھ سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے سہیل احمد کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
ڈی کے اچیورز میٹ 2021 پروگرام پروگرام کے دوران ہی اچیورز فاؤنڈیشن کی توسیع کے تحت دو عہدیداران کو نامزد کیا گیا۔ یاسر علی خاں کو ریجنل منیجر مغربی اترپردیش اور بھاؤنا کو ایگزیکیٹیو فاؤنڈیشن میں رکن مقرر کیا گیا۔
ڈی کے اچیورز میٹ 2021 پروگرام ڈی کے اچیورز کے بانی سیکرٹری دانش علی نے اپنے خطاب میں ڈی کے اچیورز اور اچیورز فاؤنڈیشن کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع علیگڑھ میں جلد ہی اچیورز اسپتال اور اچیورز یو پی ایس سی کوچنگ سینٹر شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:اے ایم یو اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام آن لائن عالمی مشاعرہ
حکیم سید ظل الرحمٰن نے بتایا کہ ڈی کے اچیورز فاؤنڈیشن کی جانب سے بہت عمدہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع علی گڑھ کی خواتین جو مختلف تنظیم چلا رہی ہے ان کی تنظیم نے خاص کورونا وبا کے دوران جو معاشرے میں خدمات انجام دیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو اعزاز سے نوازا گیا یہ بہت اچھی بات ہے اور اس سے معاشرے میں ایک اچھا پیغام جائے گا خاص کر خواتین کے حوالے سے۔