عالمی وباء کورونا وائرس سے عوام کافی خوفزدہ ہیں ، اس کی پہلی لہر اس کے بعد دوسری لہر نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کر دیا جس سے لاکھوں لوگ اس دنیا سے رخصت ہو گئے وہیں اب تیسری لہر کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اندور کے گاؤں میں کورونا جانچ میں تیزی محکمہ صحت اس سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں گراوٹ آئی ہے وہیں محکمہ صحت نے تیسری لہر سے نپٹنے کے لیے اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور وہ گاؤں میں کورونا جانچ کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔
اس سلسلہ میں دیپالپور گاؤں میں جانچ کا کیمپ منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں گاؤں والوں نے شرکت کی کیمپ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
دیپالپور تحصیل کے تحصیلدار بجرنگ بہادر سنگھ نے بتایا کہ آج سے پندرہ دن قبل یہاں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا مگر اب کورونا کے مریضوں میں گراوٹ آئی ہے ، ہم روزانہ چودہ سے پندرہ سو لوگوں کی کورونا جانچ کر رہے ہیں۔
وہیں آنے جانے والوں پر نظر بھی رکھے ہوئے ہیں اور ان کی جانچ کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب محلہ بال ویکاس کی کارکن مالتی شرما کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کی چانچ اور ویکسین لگوانے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑرہا ہےمگر ہم ہار ماننے والے نہیں ہیں۔
ایک مقامی کاشتکار چند راٹھور کا کہنا ہے کہ ابھی خریف فصلوں کی بوائی کا وقت ہے اور کاشتکار چاہتا ہے کہ اس سے قبل وہ کورونا کی جانچ کروا کر مطمئن ہوجائے تاکہ اس کو فصلوں کی بوائی کرنے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔