نئی دہلی: دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو ایک خط لکھ کر عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی ایک مجرم اور بدمعاش ہیں اور گواہوں کو پیش ہونے سے روک رہا ہیں۔ دہلی وقف بورڈ میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اے سی بی کی طرف سے لکھے گئے خط سے پہلے ہی لیفٹیننٹ گورنر نے سی بی آئی کو ان کے خلاف موصول شکایت کی جانچ کی سفارش کی تھی۔ ACB demand to lg remove aap mla from waqf board
دراصل نومبر 2016 میں سی بی آئی نے وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں امانت اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ سی بی آئی نے خان اور دیگر کے خلاف مجرمانہ سازش اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اے سی بی رکن اسمبلی کے خلاف متوازی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔