جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے پریس کلب میں اے بی وی پی کے کارکنان نے احتجاج کیا اور ڈوگرہ چوک کو بلاک کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
مظاہرین نے کا الزام ہے کہ ضلع رام بن میں انتظامیہ نے اسکول کی عمارت کو مسمار کرکے آکسیجن پلانٹ بنانا شروع کیا ہے۔ اس کے بعد اے بی وی پی کارکنان نےزیر تعمیر آکسیجن پلانٹ کا کام روکنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔