ممبئی:مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کی ذیلی تنظیموں یا طلبہ ونگ پر پانچ سال کی مدت کے لیے فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ ملک کا قانون سب کے لئے برابر ہے۔ اس میں امیر اور غریب کے درمیان امتیاز کی کوئی جگہ نہیں ہے۔Abu Asim Azmi Slams RSS and BJP
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تنظیم دہشت گردانہ سرگرمیوں یا ملک مخالف عمل میں ملوث ہے تو اس پرپابندی عائد ہونی چاہئے۔ ایسے لوگوں کو جیل بھیج کر انہیں پھانسی کی سز ا دی جانی چاہئے لیکن اس سے قطع نظر نہیں کیا جاسکتا کہ آر ایس ایس کے ہی ایک ورکر یشونت شندے نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ملک میں دھماکوں کے پس پردہ آر ایس ایس ملوث ہے۔ اس نے بم سازی کی تربیت کشمیر میں لی تھی ناندیڑ بم دھماکہ میں اس نے گواہ ببنے کی عرضی تک داخل کی ہے۔