اتر پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایت کے مطابق اتر پردیش نوئیڈا ودھان سبھا 61 کے لیے کانگریس کے کاروباری سیل گوتم بدھ نگر ضلع صدر ابھیشیک جین نے نوئیڈا ودھان سبھا 2022 کے لیے درخواست فارم مہا نگر صدر شہاب الدین کے حوالے کیا۔
ابھیشیک جین نے سیکٹر 10 میں واقع مہانگر کانگریس کمیٹی کے دفتر میں فارم بھر کر 11000 فیس کے ساتھ جمع کرا دیا۔ کانگریس کے چار رہنما امید واری کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی بزنس سیل کے ضلع صدر ابھیشیک جین نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی قیادت میں 29 ستمبر 2021 کو میرٹھ میں ایک تاریخی ریلی ہوگی، جس میں ہزاروں کارکن نوئیڈا سے جائیں گے۔