کلکتہ: ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے میگھالیہ کے دورے کے دوسرے دن مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو این آر سی نافذہونے نہیں دیا جائے گا۔ ہم نے آسام میں بھی اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس ظالم حکومت کے خلاف لڑیں گے۔ ہم تنوع میں اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ میگھالیہ وہ راستہ دکھائے گا۔ ہم نے میگھالیہ کے بارے میں دہلی میں احتجاج کیا تھا۔ ہم یہاں کے لوگوں کی زبان کی حفاظت کیلئے جدو جہد کریں گے۔ پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ احتجاج کریں گے۔Abhishek Banerjee Says NRC will not be allowed in Meghalaya
ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ 'بی جے پی کو گارو میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔ میں طویل عرصے سے تنظیم کر رہا ہوں۔ میں نے پارٹی کے کئی عہدوں پر کام کیا ہے۔ میں نے کئی گاؤں، شہروں اور ریاستوں کا دورہ کیا ہے۔ میں کہہ رہا ہوں۔ یہاں جو جوش و خروش دیکھنے کے بعد نظر آرہا ہے۔ یہاں کوئی روزگار نہیں، اسکول ٹیچر نہیں، اسپتال میں ٹیچر نہیں، انفراسٹرکچر نہیں، ہم اسے بدل دیں گے۔ میگھالیہ کی حکومت میں این پی پی-بی جے پی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ آج کی میٹنگ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ رات کو نہیں سوئیں گے۔ اور یہ صرف وقت کی بات ہے۔ تین ماہ کے اندر این پی پی- بی جے پی اتحاد کو شکست ہوگی۔میگھالیہ اب دہلی سے نہیں چلے گا۔پورا شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان انہیں جواب دے گا۔