دبئی:تینوں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں کھیل کے آغاز سے قبل اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان میں سے پاکستان کے عبدالقادر کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا جائے گا۔Abdul Qadir,Chanderpaul In ICC Hall Of Fame
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہاکہ “آئی سی سی ہال آف فیم ان مشہور شخصیات کا جشن منا رہا ہے جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ رقم کی۔ شیو نارائن، شارلٹ اور عبدالقادر کی لازوال خدمات کو یاد کرنا بہت اچھا ہے۔ کرکٹ کے ان تینوں ستاروں نے بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کی اور وہ بڑے پیمانے پر آئی سی سی ہال آف فیمرز کے طور پر اپنی حیثیت کے مستحق ہیں۔
شیو نارائن چندر پال ویسٹ انڈیز کرکٹ کی تاریخ میں حالیہ پہچانی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ایک غیر روایتی بلے بازی کی تکنیک کے حامل، اس نے 19 سال کی عمر میں اپنا کیریرکا آغاز کیا اور فوری طور پر مخالف گیند بازوں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ کی چٹان بن گئے۔ 30 ٹیسٹ سنچریاں اور دس ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چندر پال نے ون ڈے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 268 میچوں میں آٹھ ہزار 778 رنز بنائے۔