پریاگ راج: اترپردیش میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو منی لانڈرنگ معاملے میں ہفتہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی ٹیم نے ضلع عدالت میں پیش کیا۔جہاں عدالت نےانہیں سات دنوں کی تحویل میں بھیجا دیا۔Money Laundering Case
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وکیل(فوج داری) گلاب چندر اگرہری نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ای ڈی کی ٹیم نے عباس انصاری کو جج سنتوش رائے کی اسپیشل عدالت(ایم پی۔ ایم ایل اے) میں 14دن کی ریمانڈ پر بھیجنے کے لئے پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت میں ای ڈی کے ذریعہ ایک درخواست دی گئی۔ اس عرضی میں درخواست کی گئی ے کہ آمدنی سے زیادہ دولت جمع کرنے کے معاملے میں شواہد جمع کرنے و دیگر افراد کے بیان درج کرنے کے لئے 14دنوں کی ریمانڈ بڑھائی جائے لیکن عدالت نے عباس کو سات دنوں کی ریمانڈ پر ای ڈی کو سونپنے کی منظوری دی۔