اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

AAP Backs UCC کیجریوال کا اصلی چہرہ بے نقاب، یو سی سی کی حمایت کرنے پر عآپ کی مذمت

اروند کیجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی نے یکساں سول کوڈ پر مرکزی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ پارٹی چاہتی ہے کہ حکومت کوئی بھی اقدام کرنے سے پہلے اتفاق رائے پر پہنچنے کے لیے تفصیلی بات چیت ہونی چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 28, 2023, 4:47 PM IST

Updated : Jun 28, 2023, 5:59 PM IST

یکساں سول کوڈ پر عآپ کی مودی حکومت کو حمایت

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے مختلف مسائل اور ایجنڈے پر اختلافات رکھنے والی اور اپنے آپ کو اینٹی بی جے پی بولنے والی عام آدمی پارٹی نے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) پر اصولی طور پر مرکزی حکومت کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر اور جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے کہا ہے کہ ہم اصولی طور پر یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ آرٹیکل 44 یہ بھی کہتا ہے کہ ملک میں یو سی سی ہونا چاہئے۔ اس لئے تمام مذاہب، سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ وسیع مشاورت ہونی چاہئے اور اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے۔ اس کے بعد ہی اس پر عمل ہو اور قانون بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس کے نفاذ پر آمرانہ موقف اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ "کچھ معاملات مستقبل میں بہت اہم اور ناگزیر ہیں، اور جلد یا بدیر ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اسے آمرانہ طریقے سے نافذ کرنے کی کوشش درست نہیں ہے۔ اس پر وسیع تر مشاورت ہونی چاہیے اور اس کے ارد گرد اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا، "اتفاق رائے کے بغیر، آپ اس قسم کی کسی بھی چیز کو نافذ نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مایوس ہو جائے گی۔"

عآپ کے یو سی سی کی حمایت کرنے کے فوراً بعد، شرومنی اکالی دل نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر تنقید کی۔ شرومنی اکالی دل کے لیڈر دلجیت سنگھ چیمہ نے ٹویٹ کیا۔ عآپ لیڈر سندیپ پاٹھک کے یو سی سی پر بیان نے اروند کیجریوال کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کا پختہ خیال ہے کہ یو سی سی کا نفاذ ملک میں اقلیتوں کے مفاد میں نہیں ہے اور مرکزی حکومت کو اسے لاگو کرنے کے خیال کو روک دینا چاہئے۔21 ویں لاء کمیشن نے پہلے ہی اپنی مشاورتی رپورٹ میں رائے دی ہے کہ یو سی سی نہ تو مطلوب ہے اور نہ ہی قابل عمل ہے،"

دراصل، عام آدمی پارٹی نے حال ہی میں پٹنہ میں منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں حصہ لیا تھا اور دہلی حکومت کے حقوق سے متعلق مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی تھی۔ لیکن اس پر واضح موقف نہ ملنے پر عام آدمی پارٹی کانگریس سے ناراض ہے۔ اسی لیے پارٹی قائدین شملہ میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی دوسری میٹنگ کے حوالے سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف منگل کو بھوپال میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جس طرح یکساں سول کوڈ کی بات کی، اس سے یہ مسئلہ ایک بار پھر سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ مودی نے بھارت میں یو سی سی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک دو قوانین کے ساتھ نہیں چل سکتا جبکہ آئین سب کے لیے برابری کی ضمانت دیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں عآپ نے اس معاملے پر بی جے پی کی حمایت کی ہے، دوسری بڑی اپوزیشن جماعتوں نے اسے "ووٹ بینک" کی سیاست قرار دے رہی ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ کیا حکومت 'ملک سے اس کی تکثیریت اور تنوع کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے؟'

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پی ایم لوگوں کو دوسرے اہم مسائل سے بھٹکا رہے ہیں۔ انہیں (پی ایم) سب سے پہلے ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔ وہ منی پور کے معاملے پر کبھی نہیں بولتے جبکہ پوری ریاست جل رہی ہے۔ وہ صرف ان تمام مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹا رہے ہیں۔

یونیفارم سول کوڈ کیا ہے: یکساں سول کوڈ (UCC) کا مطلب ہے بھارت میں رہنے والے ہر شہری کے لیے یکساں قانون ہونا۔ خواہ وہ کسی بھی مذہب یا ذات کا ہو۔ مطلب ہر مذہب، ذات، جنس کے لیے یکساں قانون۔ اگر ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ ہو جائے تو شادی، طلاق اور جائیداد کی تقسیم جیسے معاملات میں تمام شہریوں کے لیے یکساں قوانین ہوں گے۔

Last Updated : Jun 28, 2023, 5:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details