اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Election 2023 کرناٹک میں عآپ نے گرام سمپرک ابھیان کی شروعات کی

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کی جانب سے نئی ریاستی یونٹ تشکیل دی گئی ہے اور گرام سمپرک ابھیان کے شروعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ عآپ کرناٹک کے لیڈر بریجیش کالپا نے بتایا کہ پارٹی کے لیڈران و کارنان گاؤں گاؤں پہنچ کر لوگوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے اور ان سے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ضروریات کے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔

کرناٹک میں عآپ نے گرام سمپرک ابھیان کی شروعات کی
کرناٹک میں عآپ نے گرام سمپرک ابھیان کی شروعات کی

By

Published : Jan 31, 2023, 3:58 PM IST

بنگلور: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کی جانب سے نئی ریاستی یونٹ تشکیل دی گئی ہے اور گرام سمپرک ابھیان کے شروعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے لیڈر برجیش کالپا نے بتایا کہ عآپ کرناٹک کے اسٹرکچر کو مضبوط کیا جارہا ہے تاکہ آنے والے اسمبلی الیکشنز کو مضبوطی کے ساتھ لڑا جاسکے۔ برجیش کالپا نے بتایا کہ پرتھوی ریڈی ریاستی کوآرڈینیٹر کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے، جب کہ ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر بھاسکر راؤ کو منشور کمیٹی کا چیئرمین اور 'مکھیہ منتری' چندرو کو کیمپین کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان عہدیداروں اور دیگر نئے عہدیداروں نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

کرناٹک میں عآپ نے گرام سمپرک ابھیان کی شروعات کی

عآپ کرناٹک یونٹ میں جانے مانے تھئیٹر آرٹسٹ ظفر محی الدین کو ریاستی ورکنگ پریسیڈنٹ کے طور پر ذمہ داری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عآپ کرناٹک کی جانب سے گزشتہ سال ہی گرام سمپرک یاترا کا انعقاد کیا گیا تھا اور آج اسے دوبارہ لانچ کیا گیا۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے عآپ کرناٹک کے لیڈر بریجیش کالپا نے بتایا کہ پارٹی کے لیڈران و کارنان گاؤں گاؤں پہنچ کر لوگوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے اور ان سے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ضروریات کے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔ اس کے بعد پارٹی کا الیکشنز کے قبل مینیفسٹو منشور تیار کیا جائےگا۔

اس سلسلے میں برجیش کالپا نے کہا کہ پارٹی کی ریاستی یونٹ میں تبدیلی کے ساتھ، عام آدمی پارٹی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی مہم کو تیز کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہے اور منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر پارٹی کے سپریمو اروند کیجریوال 26 فروری کو کرناٹک کے دورے پر ہوں گے۔ اس دوران داونگیرے ضلع میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ کالپا نے مزید بتایا کہ کیجریوال داونگیرے ریلی میں بلاک کمیٹی کے 12،000 ارکان کو حلف دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Political Council عام آدمی پارٹی دہلی کے مسلمانوں کو نظر انداز کر رہی ہے، مسلم پولیٹیکل کونسل

ABOUT THE AUTHOR

...view details