لکھنؤ: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن و یوپی انچارج سنجے سنگھ نے ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلڈوزر کلچر کو مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈوزر کسی کا سگا نہیں ہے اور نا ہی کسی مخصوص سماج، مخصوص مذہب کے لئے ہمدردی رکھتا ہے۔ بلڈوزر ہمیشہ غریبوں کے آشیانے پر ہی چلتا ہے۔ پارٹی کے یوپی انچارج کانپور دیہات واقعہ کی مخالفت میں گومتی نگر واقع ریاستی دفتر پر 'بلڈوزر آہوتی یگیہ' کیا اور حکومت کو عقل دینے کے لئے پرارتھنا کی۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات ریاستی صدر سبھا جیت سنگھ سمیت کئی عہدیدار اور کارکنان موجود رہے۔
اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ کانپور دیہات کا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ریاست کی بی جے پی حکومت طالبان کے نقشے قدم پر چل رہی ہے۔ کانپور دیہات کے رورا علاقے میں حکومت۔ انتظامیہ کی موجودگی میں بلڈوزر سے ایک پختہ مکان مندہم کردیا گیا اور مکان کے نزدیک ہی بھگوان شیو مندر بھی منہدم کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبے کی ڈی ایم نے بھی مدد نہیں کی۔ہر طر ف سے مایوس پرملا دیوی کے کنبے نے موقع واردات کے نزدیک ہی جھونپڑی بن لی جس کو رات میں بلڈوزر سے گرنے کے بعد آگ لگا کر جل دیا گیا۔ اس واقعہ میں پرملا دیوی اور ان کی بیٹی کی جل کر موت ہوگئی۔