اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک ویمن کمیشن کو بحال کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی کا مطالبہ - عوام

حکومت کی طرف سے مختلف کمیشنز اس لئے تشکیل دیے جاتے ہیں کہ وہ عوام پر ہونے والے مظالم کی سنوائی کریں اور ان کے فلاح کے تئیں اقدامات لیں تاکہ مظلوموں کو انصاف ملے۔

Aam Aadmi Party demands restoration of Karnataka Women's Commission
کرناٹک ویمن کمیشن کو بحال کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی کا مطالبہ

By

Published : Sep 25, 2021, 1:33 PM IST

بنگلور: ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی رہنما اوشا موہن نے بتایا کہ ریاست میں کمیشن برائے خواتین اپنے مقصد کو پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوا ہے۔

ویڈیو

اوشا موہن نے بتایا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں خواتین پر دن دہاڑے مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن ویمنز کمیشن شکایات کرنے پر بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

عاپ رہنما سوہاسینی نے بتایا کہ ویمنز کمیش کو پوری طرح سے بحال یا ریوائو کرنے کے لئے انہوں نے ریاستی بی جے پی حکومت کو میمورینڈم بھی سونپا ہے، تاہم اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرناٹک حکومت تیسری لہر کے لیے مستعد، 20 فیصد بیڈ بچوں کے لیے مختص


عام آدمی پارٹی کے خواتین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خواتین کمیشن کی موجودہ کمیٹی کو برخاست کیا جائے اور نئی ٹیم کے ساتھ کمیشن کو دوبارہ تشکیل دیا جائے تاکہ بہتر و متحرک لوگ اس کے مقصد کو عملی جامعہ پہنا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details