اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Woman Brutally Killed گلبرگہ میں خاتون وکیل کا دن دہاڑے قتل - خاتون وکیل کا قتل

کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں ایک وکیل کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کی شناخت مجت سلطان کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے شوہر صدام نے الزام لگایا کہ اس نے پہلے ہی نعیم اور ندیم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی لیکن پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ A Woman Brutally Killed by Hitting with A Car

گلبرگہ میں خاتون وکیل کا بے دردی سے قتل
گلبرگہ میں خاتون وکیل کا بے دردی سے قتل

By

Published : Mar 23, 2023, 10:09 AM IST

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ہاگارگا کراس کے قریب ایک خاتون سماجی کارکن اور وکیل کو سرعام بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ خاتون کی شناخت مجت سلطان (35) کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے نئے گھر کی طرف جا رہی تھی۔ اس دوران ایک کار نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر کے بعد مجت سڑک پر گر گئیں جس کے بعد کار سواروں نے مبینہ طور پر ان کا سر پتھر سے کچل کر ہلاک کر دیا۔

جانکاری کے مطابق مجت شہر کی جنجام کالونی میں رہتی تھیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں۔ مجت سلطان کے شوہر صدام نے جائیداد کے تنازع پر عظیم گونڈی، وسیم گونڈی، نعیم اور ندیم پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نعیم، ندیم اور صدام کے دو بھائی ہیں۔ دونوں کے درمیان جائیداد کو لے کر تنازع چل رہا ہے۔ صدام نے الزام لگایا کہ صحافی عظیم گونڈی اور وسیم گونڈی نے مبینہ طور پر نعیم اور ندیم کی قتل میں مدد کی۔

صدام نے بتایا کہ اس سے پہلے نعیم اور ندیم نے اسے اور معراج کو جھوٹ میں پھنسایا تھا۔ اس وجہ سے انہیں دو بار جیل جانا پڑا۔ صدام نے الزام لگایا کہ انہوں نے نعیم اور ندیم کے خلاف پہلے ہی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی لیکن پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ صدام نے بتایا کہ جائیداد کے تنازع کی وجہ سے وہ دوسرے گھر میں شفٹ ہو رہے تھے۔ بدھ کو وہ ٹی ٹی ایم ایم گاڑی میں سامان لے کر جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:۔بستی:زمینی تنازع میں خاتون کا قتل

ٹنٹم پہنچنے سے پہلے ہی مجت کی بائک کو ایک کار نے ٹکر مار دی۔ انہوں نے پولیس میں درج ایف آئی آر میں کہا کہ کار میں چار لوگ سوار تھے، انہوں نے مجت کا سر پتھر سے کچل کر قتل کیا۔ پولیس کمشنر چیتن آر اور ڈی سی پی ادور سری نواسلو نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ جائے واردات کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details