اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کرپوری ٹھاکرسماجی انصاف کے علمبردار تھے' - سابق وزیر اعلی ڈاکٹر کرپوری ٹھاکر

'کرپوری ٹھاکر ایک سیاسی مفکر اور عوامی خدمت کے عظیم انسان تھے، دو بار وزیر اعلیٰ اور ایک بار نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے بہار کے باشندوں کی خدمت کی۔'

'ڈاکٹرکرپوری ٹھاکرسماجی انصاف کے علمبردار تھے'
'ڈاکٹرکرپوری ٹھاکرسماجی انصاف کے علمبردار تھے'

By

Published : Jan 25, 2021, 1:04 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں بہار کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر کرپوری ٹھاکر کے یوم پیدائش پر انہیں یاد کیا گیا، اس دوران علاقے کئی سیاسی وسماجی کارکن موجود رہے اور آنجہانی ڈاکٹر کرپوری ٹھاکر کے تئیں اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

'ڈاکٹرکرپوری ٹھاکرسماجی انصاف کے علمبردار تھے'

ڈاکٹر کرپوری ٹھاکر کے یوم پیدائش کے موقعے پر ارریہ میں منعقد تقریب میں شرکت کرنے آئے شرکاؤ نے کہا 'سماج میں جو آخری صف میں کھڑے لوگ تھے انہیں نئی راہ دکھانے والے آنجہانی کرپوری ٹھاکر کے بتائے راستے پر چل کر ہی انہیں سچی خراج عقیدت پیش کی جا سکتی ہے، ان کی زندگی ہمارے لیے ایک آئڈیئل کی طرح ہے اور ہمیشہ رہے گی، انہوں نے غریبوں، مظلوموں، مجبوروں اور بے زبانوں کو آواز دی تھی، آج بہار میں جو بھی سر فہرست رہنما ہیں وہ سب کرپوری ٹھاکر کے تربیت یافتہ ہیں۔

شہر کے ہائی اسکول، گدریا ٹولہ، سبھاش اسٹیڈیم، بیر گاچھی چوک، پنیسر بھون وغیرہ میں کرپوری ٹھاکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

گدریا گنج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے ضلع صدر چندر شیکھر سنگھ ببن نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر ایک سیاسی مفکر اور عوامی خدمت کے عظیم انسان تھے، دو بار وزیر اعلیٰ اور ایک بار نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے بہار کے باشندوں کی خدمت کی، 27 فیصد پسماندہ لوگوں کو ریزرویشن کے طور پر کرپوری فارمولا قومی سطح پر قبول کیا گیا تھا۔

سماجی کارکن محمد سرور نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر ایک ویژن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے ترجمان تھے، کرپوری جی کا نعرہ تھا کہ اگر حق چاہتے ہو تو لڑنا سیکھو، پگ پگ اڑنا سیکھو، جینا ہے تو مرنا سیکھو، آج پورے ملک میں جس معاشرتی انصاف کی بات کہی جا رہی ہے اس کا سہرا کرپوری ٹھاکر کے سر جاتا ہے، ان کی سادگی کو زندگی بھر فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر جیسا کوئی دوسرا رہنما ہندوستان میں پیدا نہیں ہوا، انہوں نے بلا تفریق قوم کی خدمت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details