لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے بنتھارا تھانہ علاقے کے تحت آنے والے ایک گاؤں میں بدھ کی صبح 9:30 بجے ایک مندر کے پجاری نے سات سالہ معصوم بچے کو ہوس کا شکار بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین نے 112 نمبر پر اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پجاری کو گرفتار کر لیا۔ قانونی کارروائی کے بعد ملزم پجاری کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بنتھارا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا رہائشی مزدور کا سات سالہ معصوم بچہ گاؤں میں واقع مندر کے احاطے کے پاس کھیل رہا تھا جس کے بعد مندر کے پجاری راجارام نے اس معصوم کو مندر کے احاطے میں بنی دھرم شالہ کے اندر لے گیا۔ سیتا پور کے بسائی ڈیہ گاؤں کے رہنے والے پجاری راجا رام نے یہاں بچے کے ساتھ بد فعلی یعنی غیر فطری جنسی زیادتی کی اور کسی کو بتانے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ معصوم بچے نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو واقعہ کی اطلاع دی۔ جس پر معصوم بچے کے لواحقین نے 112 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پجاری راجا رام کو گرفتار کرلیا۔
- مزید پڑھیں:۔Rape Case: ہریدوار میں سات سالہ لڑکی کی عصمت دری