اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اننت ناگ انکاونٹر: ایک فوجی اہلکار ہلاک Anantnag Encounter - انکاونٹر کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک

زخمی فوجیوں کو علاج کیلئے سرینگر کے بیس اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جن میں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ہے۔

اننت ناگ انکاونٹر: ایک فوجی اہلکار ہلاک
اننت ناگ انکاونٹر: ایک فوجی اہلکار ہلاک

By

Published : Dec 30, 2021, 11:05 AM IST

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں ہونے والے ایک تصادم میں راشٹریہ رائیفلز کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ تصادم گزشتہ شام شروع ہوا تھا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق جیش محمد تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی فوجیوں کو علاج کیلئے سرینگر کے بیس اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جن میں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ہے۔

ہلاک شدہ فوجی کی شناخت لانس نائک ستبیر سنگھ کے طور ہوئی ہے۔

پنجاب کے ترن تارن ضلع سے وابستہ لانس نائک ستبیر فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کے ساتھ تعینات تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details