غازی آباد:اترپردیش میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جارہی ہے، اب تو حال یہ ہے کہ یہاں پولیس اور سیکورٹی اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں۔
دہلی پولیس کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر Delhi Police Retired Sub Inspector جے ویر سنگھ کو اتر پردیش غازی آباد کے لونی بارڈر تھانے کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ Delhi
بتایا جا رہا ہے کہ روڈ ریج پر جھگڑے کے بعد ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کو پولیس طبی معائنہ کے لیے لے گئی تھی۔ پیچھے سے جھگڑا کرنے والے لوگ ریٹائرڈ سب انسپیکٹر کے گھر میں داخل ہوئے اور واردات انجام دیا۔
یہ واقعہ لونی بارڈر تھانہ علاقے کی اترانچل کالونی کا ہے۔ یہ علاقہ دہلی سے متصل ہے۔ 62 سالہ جے ویر سنگھ جنوری 2022 میں دہلی پولیس میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کا بڑا بیٹا دہلی پولیس میں کانسٹیبل ہے، جب کہ چھوٹا بیٹا شوم بھی دہلی پولیس میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔
رات تقریباً 8:30 بجے، اترانچل وہار کے لڑکوں کا دہلی کے کچھ لڑکوں سے بائک کی ٹکر کے بعد جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران شوم بھی وہاں موجود تھا۔ اسی وقت پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر دہلی کے لڑکے اپنی بائک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے شوم کو حراست میں لے کر طبی معائنہ کے لیے بھیج دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس بائیک کو بھی لونی بارڈر تھانے لے ائی۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران دہلی کے لڑکے دوبارہ اترانچل کالونی آئے اور شوم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ اس دوران شوم کے والد جے ویر سنگھ کو گولی لگی۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ زخمی جے ویر سنگھ کو فوری طور پر دہلی کے جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ان کی موت ہو گئی۔ ملزمان کی شناخت کے لیے آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کیا جارہا ہے۔