ممبئی:سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے نمائندے بدر بن ناصر العنزی نے آج جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صوبائی دفتر ممبئی میں ذمہ داران جمیعت سے ملاقات کی اور کہا کہ دین اسلام کی بنیادی تعلیم دعوت توحید ہے جو ہمارا مشترکہ ورثہ ہے، جس کا حکم اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں دیا ہے اور اللہ کے رسول ﷺ اور سارے انبیاء کرام اسی حقیقت سے عالم انسانیت کو روشناس کرانے کے لئے دنیا میں بھیجے گئے تھے۔ A representative of the Saudi Ministry of Religious Affairs reviewed the Jamiat Ulama Halal Certification Section
سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے نے جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن سیکشن کا بطور خاص معائنہ کیا اور دفتر کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تقریباً ہر جگہ ہوٹلوں میں کھانے پینے کی حلال اشیاء کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جو ایک قابل تعریف طرز عمل ہے، جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن کا تعلق بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک کی حلال تنظیموں سے ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔