اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

First Anniversary of Multi Specialty Hospital Lab دباؤ والی ملازمتوں میں دل کی بیماریاں عام ہیں ڈپٹی کمشنر

ہاسپٹل کے مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر چندرکانت گدگے نے تعارفی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گدگے ہاسپٹل تیس سال پہلے ایک چھوٹی سی عمارت میں شروع ہوا تھا اور اب تمام بیماریوں کے علاج کی جگہ بن کر ابھرا ہے۔ ان تیس سالوں میں تقریباً 26 ہزار دل کے مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ First Anniversary of Multi Specialty Hospital Lab

By

Published : Oct 2, 2022, 10:44 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں سرکاری ملازمین خاص طور پر سٹی کونسل، میونسپلٹی اور ٹاؤن پنچایت ملازمین کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا شکار ہونا ایک عام بات ہے کیونکہ وہ دباؤ میں روزانہ ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ یہ بیماریاں 40 سال کی عمر میں زیادہ پائی جاتی ہیں۔ ایک سرکاری ملازم بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے بغیر 60 سال سے تجاوز نہیں کر سکتا۔ ڈپٹی کمشنر گووندریڈی نے کہا کہ سرکاری ملازم باقاعدگی سے اپنی صحت کی جانچ کرائیں اور بیماری سے پاک زندگی گزاریں۔ First Anniversary of Multi Specialty Hospital Lab

ڈپٹی کمشنر شہر نے گدگے سپر اسپیشلٹی اور ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کی لیب کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازم کو 7/ 24 خدمات انجام دینی ہوں گی، چاہے وہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کاغذ پر ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے لیے دل کے امراض کے مفت چیک اپ اور علاج سے فائدہ اٹھانے کی بات کہی۔


گدگے ہاسپٹل بیدر کی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نیتینا گدگے نے بتایا کہ گدگے لیب کے ذریعے ایف ایف آر مشین کی مدد سے تقریباً 625 دل کے مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے لیب میں پورے کرناٹک میں قلب سے متعلق ایک نیا علاج جسے Pacemaker اور Holter کہتے ہیں، صرف ہماری لیب میں دستیاب ہے۔


انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں میرے جیسے صرف 16 ماہر امراض قلب ہیں اور ایسے انتظامات کئے گئے ہیں کہ ضلع میں دل کے مریضوں کی ای سی جی رپورٹ صرف 2 منٹ میں آجائے۔ ہر شخص دل کی بیماری سے ہمیشہ آزاد رہ سکتا ہے اگر وہ ہمیشہ مسکراتے رہیں اور کم از کم 8 گھنٹے سوئیں۔ بی پی اور ذیابیطس والے افراد کو باقاعدگی سے چیک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر کھانا ، ورزش، یوگا اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے سے تمام بیماریاں دور رہ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔High Blood Pressure Dangers: توقع سے زیادہ لوگ ہائی بی پی میں مبتلا: رپورٹ


ہاسپٹل کے مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر چندرکانت گدگے نے تعارفی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گدگے ہاسپٹل تیس سال پہلے ایک چھوٹی سی عمارت میں شروع ہوا تھا اور اب تمام بیماریوں کے علاج کی جگہ بن کر ابھرا ہے۔ ان تیس سالوں میں تقریباً 26 ہزار دل کے مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ تقریباً 1000 دل کے مریضوں کو بچا لیا گیا ہے جو دل کے دورے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہسپتال مسلسل فری کیمپ لگا رہا ہے اور ضلع کے عوام اس سے فائدہ اٹھائیں۔

کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کے ضلع صدر راجندر کمار نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اربن ڈیولپمنٹ سیل کے پلاننگ ڈائرکٹر موتی لال، میونسپل کمشنر پربھو کامبلے، محکمہ خوراک اور شہری سپلائی کی ڈپٹی ڈائرکٹر سریکھا، اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سچن گدگے اور دیگر اسٹیج پر موجود تھے۔ نیشنل فوک ٹرائب اینڈ آرٹس کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر راجکمار نے پروگرام کی نظامت کی، جبکہ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر مہیش نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں اسپتال کا عملہ، بلدی کارکنان، سرکاری ملازمین اور عوام نے شرکت کی۔ بعد ازاں تمام سرکاری ملازمین اور بلدیہ کے سرکاری ملازمین کے قلب کا مفت چیک اپ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details