اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Program Held in Madrasah Darul Uloom 'ملت اسلامیہ کے لئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے' - اصلاح معاشرہ کے عنوان سے پروگرام

شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ دہلی کے ڈائریکٹر مفتی عطا الرحمٰن قاسمی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شاہ ولی اللہ کی سماجی، اقتصادی اور عملی صلاحیتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام کے زوال و عروج کے اسباب پر تو اکثر اہل علم روشنی ڈالتے ہیں لیکن آج اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ اقوام کے عروج کے لئے جو نسخہ شاہ ولی اللہ کی کتابوں میں موجود ہے، اس پر بھی غور کیا جائے۔Program held in Madrasah Darul Uloom

Etv Bharatملت اسلامیہ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے
Etv Bharaملت اسلامیہ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہےt

By

Published : Aug 31, 2022, 5:34 PM IST

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع مدرسہ دارالعلوم کے شاہی جامع مسجد میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ دہلی مفتی عطاء الرحمن قاسمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں آپسی اختلافات کو دور کرکے اتحاد قائم کرنا چاہئے، ساتھ ہی انہوں نے تعلیم و تربیت کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔ Program held in Madrasah Darul Uloom

شاہی جامع مسجد میں واقع مدرسہ دارالعلوم میں آج شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ دہلی کی جانب سے اصلاح معاشرہ اور اتحاد ملت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مفتی عطا الرحمٰن قاسمی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شاہ ولی اللہ کی سماجی، اقتصادی اور عملی صلاحیتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام کے زوال و عروج کے اسباب پر تو اکثر اہل علم روشنی ڈالتے ہیں لیکن آج اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ اقوام کے عروج کے لئے جو نسخہ شاہ ولی اللہ کی کتابوں میں موجود ہے، اس پر بھی غور کیا جائے اور ملت اسلامیہ کو ان تمام باتوں کو اختیار کرنے کے لئے تیار کیا جائے تاکہ اس امت کو پھر سے عروج حاصل ہو سکے۔

ملت اسلامیہ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے

مزید پڑھیں:۔ شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے بانی سے خصوصی گفتگو



پروگرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے مہمانوں نے اصلاحی پروگراموں کو فروغ دینے کی بات کہی اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی اصلاح کو ضروری قرار دیا اور معاشری میں پھیلی بُرائیوں کے زالہ پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ سماج کو بہتر بنانے کے لئے تعلیم ایک لازمی جز ہے۔ تعلیم کے بغیر معاشرہ کا تصور محال ہے۔ تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ بچوں کی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details