اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امبالہ میں ایک شخص نے اپنے گھر میں آکسیجن پلانٹ لگایا - اپنے گھر میں آکسیجن پلانٹ لگایا

پروفیسر وید پرکاش نے اپنے گھر میں ایک ہزار سے زیادہ گملوں میں سینکڑوں مختلف قسم کے پودے لگائے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کا 3 منزلہ مکان پودوں سے بھرا ہوا ہے۔

Ambala
Ambala

By

Published : Jun 8, 2021, 8:38 PM IST

ایک جانب جہاں پورا بھارت آکسیجن کی کمی سے جوجھ رہا ہے وہیں ریاست پنجاب کے امبالہ میں ایک شخص نے اپنے گھر پر آکسیجن پلانٹ لگایا ہے۔ آپ کو حیرت ہورہی گی لیکن کچھ ایسی ہی تصویر امبالہ کے منالی ہاؤس میں رہنے والے 78 سالہ پروفیسر وید پرکاش ویج کے گھر پر نظر آرہی ہے۔ ان کا پورا مکان درختوں اور پودوں سے بھرا ہوا ہے۔

امبالہ میں ایک شخص نے اپنے گھر میں آکسیجن پلانٹ لگایا

پروفیسر وید پرکاش نے اپنے گھر میں 1000 سے زیادہ گملوں میں سینکڑوں مختلف قسم کے پودے لگائے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کا 3 منزلہ مکان پودوں سے بھرا ہوا ہے۔

پروفیسر وید پرکاش کا کہنا ہے کہ ان کے استاد نے 1982 میں انہیں ایک پھول کا پودا دیا تھا۔ تب سے انہیں درخت لگانے کا شوق پیدا کیا۔ وہ 40 سال استاد کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد 2004 میں ریٹائر ہوئے۔ اس وقت سے وہ صرف گھر میں رہ کر پودوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

ان میں 80 قسم کے پلانٹ مستقل ہیں۔ جس میں ہر موسم میں پھول اگتے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے لِفٹن نرسری سے فریزیہ نسل کا پودا بھی لاکر اپنے گھر میں لگایا ہے حالانکہ پروفیسر وید پرکاش کو بھارتی قسم کے پھول زیادہ پسند ہیں۔

گھر کی اس ہریالی میں ان کی اہلیہ کا بہت اہم کردار ہے۔ وہ پودوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور وقتاً فوقتاً پانی بھی دیتی ہے۔ پروفیسر وید پرکاش کی اہلیہ سریندر ویج ڈبل گریجویٹ اور گھریلو خاتون ہیں۔

پروفیسر وید پرکاش نے نرسری میں 10 زیادہ آکسیجن فراہم کرنے والے پیپل، ایریکا، کھجور اور دیگر پودے لگائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details