اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Murder In Sringer بھابی کو قتل کرنے کے الزام میں دیور گرفتار - بھابی کے قتل میں ایک شخص گرفتار

سرینگر میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے کلہاڑی مار کرے اپنی بھابی کا قتل کردیا ہے۔Murder In Sringer

بھابی کے قتل میں ایک شخص گرفتار
بھابی کے قتل میں ایک شخص گرفتار

By

Published : Nov 20, 2022, 9:09 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر میں ایک شخص کو اپنی بھابی کے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق یہ واقعہ آج سرینگر کے مضافات پالپورہ نورباغ میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسکے قبضہ سے ہتھیار اور دیگر ثبوت ضبط کئے ہیں اور صفہ کدل تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے، تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ملزم نے کیوں اپنی بھابی کو قتل کیا ہے۔ مقتولہ کی شناخت میمونہ کے طور پر کی گئی ہے اور انکے لواحقین کے مطابق دو سال قبل انکی شادی پالپورہ نورباغ میں ہوئی تھی تاہم مقتولہ کے سسرال والے اس کو ہراساں کرتے تھے۔ انکا کہنا ہے کہ مقتولہ کی ایک سال کی بیٹی ہے اور آج اس کے سسرال والوں نے کلہاڑی مار کرے قتل کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ میمونہ کو زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگئیں۔A person arrested in murder Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details