راجستھان کے باڑمیر میں سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک بار پھر انسانیت کا پیغام دیا ہے۔ جہاں ایک مشتبہ معمر پاکستانی شہری کے بھارتی سرحد میں داخل ہونے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے سخت انکوائری کی اور بزرگ کے بیمار ہونے کی وجہ سے دوائیں فراہم کرکے شام 5 بجے پاکستانی رینجرز کے حوالے کردیا۔
یہ 65 سال محب علی غلطی سے پاکستانی سرحد سے بھارتی سرحد میں داخل ہوگیا تھا۔
ہفتے کی دیر رات موناباؤ فارورڈ کے قریب مشتبہ دراندازوں نے پاکستانی حدود سے دراندازی کی تھی۔ جس کے بعد کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پاکستانی شہری محب علی پاکستان کا رہائشی ہے اور وہ بھومرانی گاؤں سے تعلق رکھتا ہے جو کہ پاکستان کے پوسٹ غازی کیمپ سے 4 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔
تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ وہ اپنی بھیڑ بکریوں کی تلاش کرتے ہوئے بھارتی سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔ پاکستانی شہری سے پوچھ تاچھ کے دوران اس نے خود کو غیر صحت مند بتایا جس پر بارڈر سیکیورٹی فورس نے دوائیں بھی مہیا کرائی۔
مزید پڑھیں: