پنجاب: گزشتہ کل رات بی ایس ایف کی 58 بی او پی کی ادیہ پوسٹ کے قریب ایک پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔ بی ایس ایف نے ڈرون پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ بعدازاں بی ایس ایف نے جہاں ڈرون دیکھا گیا وہاں سرچ آپریشن کیا۔ گورداسپور سیکٹر کے بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے اسکی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 23 دسمبر بروز جمعہ کو پنجاب میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مار گرایا۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح پونے آٹھ بجے کے قریب امرتسر سیکٹر میں پلمورن سرحدی چوکی کے قریب اس ڈرون کا پتہ چلا۔ ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون پر گولہ باری اور اسے نیچے گرا دیا اور ڈرون کو قبضے میں لے لیا۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس نے کہیں بھی کوئی کھیپ تو نہیں گرائی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب بارڈر سیکیورٹی فورس نے پنجاب میں ڈرون کو مار گرایا ہے۔