اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Seminar on Amir Khusru: امیرخسرو حیات، شخصیت اور فنی جہات کے عنوان سے یک روزہ اردو سمینار

اترپردیش کے ضلع رامپور میں یک روزہ اردو سمینار بعنوان امیر خسرو: حیات، شخصیت اور فنی جہات Amir Khusru Hayat, Personality and Art کا انعقاد کیا گیا۔ کیئر ایجوکیشن ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے منعقدہ اس سیمنار میں ادباء اور دانشواران نے مذکورہ موضوع پرسیرحاصل گفتگو کی۔

By

Published : Mar 11, 2022, 8:25 PM IST

امیرخسرو حیات، شخصیت اور فنی جہات کے عنوان سے یک روزہ اردو سمینار
Urdu Seminar on Amir Khusru Life

رامپور کے تھوناپور علاقے میں واقع امپیکٹ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Impact College of Science and Technology میں یک روزہ اردو سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ امیر خسرو: حیات شخصیت اور فنی جہات کے عنوان سے منعقدہ اس سمینار میں تحقیق کے شعبوں سے وابستہ دانشوران نے اپنے مقالے پیش کیے، جس میں انہوں نے امیر خسرو کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ Urdu Seminar on Amir Khusru Life

Urdu Seminar on Amir Khusru Life

دہلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ذاکر حسین کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ظہیر رحمتی نے کہا کہ 'امیر خسرو چومکھی شخصیت کے مالک تھے امیر خسرو کی فارسی ہمارے ہندوستانی عالم زیادہ سمجھتے ہیں اور ایران میں تو وہ مستند ہیں، ہندوستان میں امیر خسرو کی اہمیت ان کے ہندوی کلام یعنی اردو شاعری سے ہے ساتھ ہی انہوں نے جو موسیقانہ کارنامے انجام دیے تھے وہ ہیں'۔
وہیں این آئی او ایس کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شعیب رضا خاں نے کہا کہ 'امیر خسرو نے اپنی موسیقانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اردو زبان میں جو چاشنی پیدا کی ہے یہ ان کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
رامپور میں اس اردو سیمنار کا انعقاد کیئر ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے کیا۔ سیمنار کنوینر فیصل شاہ خاں ایڈووکیٹ نے یک روزہ اردو سمینار کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

امیر خسرو سے متعلق اس سیمنار میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی طالبات نے بھی اپنے مقالے پیش کئے۔ سیمنار سے ڈاکٹر شریف احمد قریشی، محمد سراج عظیم، سلطان احمد سیفی نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر رباب انجم نے اپنے منفرد انداز میں انجام دیا۔ آخر میں مہمانان کو مومینٹو کے ساتھ ہی 'رامپوری ٹوپیاں' بھی بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details