ابوجا: نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مختلف فوجی کارروائیوں میں 62 سے زیادہ ڈاکو مارے گئے ہیں۔ فوج نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ فوج کے ترجمان برنارڈ اونیوکو نے دارالحکومت ابوجا میں صحافیوں کو بتایا کہ فوجی دستوں نے اس دوران کم از کم 100 دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا۔ مسٹر اونیوکو نے بتایا کہ فوجی دستوں نے کارروائیوں کے دوران کم از کم 179 مغویہ افراد کو بھی بازیاب کرایا۔ فوج کی کاتسینا، زمفارا اور کدونا صوبوں میں کامیاب آپریشنز مہم جاری ہے۔ Search Operation Continues By Nigeria Military
Nigeria Military Killed 62 Robbers: نائیجیریا میں فوج کی کارروائی میں باسٹھ ڈاکو ہلاک - نائیجیریا فوجی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری
نائیجیریا کے متعدد علاقوں میں فوجی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے، اس دوران فوج نے تقریبا 62 سے زیادہ ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جب کہ کم از کم 100 دیگر افراد کو گرفتار کیا۔ Search Operation Continues By Nigeria Military
نائیجیریا میں فوج کی کارروائی میں 62 ڈاکو ہلاک
انہوں نے کہا کہ فوج نے 10 اپریل کو زمفارا کے تصیف مقامی حکومتی علاقے میں ایک آپریشن میں 18 بچوں اور 32 خواتین کو بچایا تھا۔ فوج ان علاقوں میں حملوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔
یو این آئی