راجستھان کے مدرسوں میں انگریزی مضامین پڑھانے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرز اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کے لئے آج اہم میٹنگ منعقد کر رہے ہیں۔ یہ میٹنگ جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ میں منعقد کی جائے گی۔
آج جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرز کی میٹنگ کا انعقاد اس میٹنگ کے حوالے سے جے پور کے مسافر خانے میں مدرسہ پیرا ٹیچرز تنظیم کے عہدیداران کی جانب سے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہے۔ وہیں گزشتہ شب کو مدرسہ پیرا ٹیچرز تنظیم سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدیداران سمیت دیگر افراد مسلم مسافر خانہ پہنچے اور وہاں کا جائزہ لیا۔
آج جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرز کی میٹنگ کا انعقاد مزید پڑھیں:۔مدرسہ پیرا ٹیچر کا دو اکتوبر سے غیر معینہ دھرنا
آج ہونے والی اس اہم میٹنگ میں ریاست کے 30 اضلاع کے ضلعی صدر سمیت دیگر لوگ موجود رہیں گے۔ اس میٹنگ میں ریاست کے تمام مسلم اراکین اسمبلی، راجستھان کانگریس کے اعلیٰ رہنما، کانگریس اقلیتی مورچہ، ڈانڈی یاترا کے سربراہ شمسیر بھالو خان سمیت دیگر لوگوں کو دعوت دی گئی ہے۔
آج جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرز کی میٹنگ کا انعقاد اندازہ لگایا جا رہے ہے کہ اس اہم میٹنگ کے بعد ریاست کے یہ تمام مدرسہ پیرا ٹیچرز 2 اکتوبر سے غیر معینہ دھرنے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔