ممبئی پولیس کے سائبرسل نے 23 سالہ شخص کو حیدرآباد سے گرفتار کیا۔ ملزم کو ممبئی لے جایا گیا۔ اس نے ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کوہلی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد سمیع کی حمایت کے بعد ٹویٹر پوسٹ میں یہ دھمکی دی تھی۔
مختلف میڈیا ایجنسیوں کی جانچ نے اس بات کا اشارہ کیا تھا کہ یہ ٹویٹر ہینڈل جس سے یہ دھمکی دی گئی تھی پاکستان سے ہے۔ تاہم کوئنٹ ویب فیکٹ چیکنگ ٹیم نے پتہ لگایا کہ یہ اکاؤنٹ جاریہ سال اپریل میں بنایا گیا۔ اس کے یوزرنام اور ٹوئیٹر ہینڈل کو کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ اس ٹویٹر کو چلانے والے کا تعلق حیدرآباد سے ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا۔