بیدر: سنت طریقے سے انجام دیے جانے والے علاج حجامہ کی آج کل بھارت میں کافی مقبولیت ہے۔ مختلف امراض جیسے گھٹنوں کا درد، سر کا درد ، جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد، کمر درد، مایگیرین، یرقان، دمہ، قبض، پرانی بوایسر، موٹاپا کنٹرول، مرگی، گنجاپن کا علاج اس حجامہ سے کیا جاتا ہے اور ڈاکٹرز کا دعوی ہے کہ مریضوں کو اس سے شفا بھی مل رہا ہے۔A hijama camp organised in bidar
بیدر میں حجامہ کیمپ کا انعقاد ریاست کرناٹک کے بیدر شہر میں ڈاکٹر ندیم الدین کی جانب سے حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مقامی شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے گردن میں درد تھا مگر حجامہ کروانے سے ان کو آرام مل رہا ہے۔ محمد شکیل نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ تین سال سے ان کے ہاتھ اور پیر میں تکلیف ہوتی تھی، جب تک دوا کھاتا تھا تب تک درد کم ہوتا اور دوا چھوڑنے پر درد دوبارہ شروع ہوجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر ندیم کے مشورے پر حجامہ کروایا ہے۔ الحمداللہ اب انہیں کافی آرام ہے، انہوں نے تیسری بار حجامہ کروایا ہے۔
مزید پڑھیں:۔حجامہ کے ذریعہ بالوں کا علاج
وہیں ڈاکٹر نجم الدین جو گزشتہ آٹھ سالوں سے حجامہ سنٹر چلا رہے ہیں، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ لوگوں کو مختلف امراض سے راحت حاصل کرنے کے لیے حجامہ کروانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ بھی حجامہ کروا سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لئے خاتون ڈاکٹر کی سہولت دی گئی ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی خصوصیت کے ساتھ حجامہ کیا جاتا ہے ڈاکٹر نجم الدین نے اس سنت طریقہ علاج کو عام کرنے کے لئے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے
آپ کو بتادیں کہ حجامہ عربی زبان کا لفظ ہے، یہ علاج کا ایک سنت طریقہ ہے، اس طریقہ علاج میں انسانی جسم سے فاسد خون کو نکالا جاتا ہے۔ یہ خون رگوں سے نہیں نکلتا بلکہ ہماری جلد کے اطراف سے فاسد خون کو نکالا جاتا ہے۔ اس خون سے مختلف قسم کے زہریلے مادے ہمارے جسم سے نکل جاتے ہیں جو کہ بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ حجامہ لگوانے سے ہمارے خون کی گردش دوبارہ اپنی قدرتی حالات پر آ جاتی ہے اور جسم میں تازہ خون پیدا ہونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ حجامہ سے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی کمزوری محسوس ہوتی ہے۔