اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Blast Near A Cube Hotel: کیوبا کے ہوٹل میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی - دھماکہ گیس ٹینک کو بھرنے کے دوران ہوا

کیوبا میں دھماکہ گیس ٹینک کو بھرنے کے دوران ہوا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ہوٹل میں دھماکہ دہشتگرد حملہ نہیں تھا، دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہوسکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا، صرف ملازمین ہی موجود تھے۔ Blast Near A Cube Hotel

کیوبا کے ہوٹل میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
کیوبا کے ہوٹل میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

By

Published : May 8, 2022, 12:04 PM IST

  • ہوانا: کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں گیس دھماکے میں اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہوانا میں دو روز قبل ہوئے دھماکے میں 37 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہوٹل گروپ کے ترجمان نے کہا کہ دھماکہ گیس ٹینک کو بھرنے کے دوران ہوا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ہوٹل میں دھماکہ دہشتگرد حملہ نہیں تھا، دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہوسکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا، صرف ملازمین ہی موجود تھے۔ A gas blast near a Cube hotel

حکام کا کہنا ہے کہ ہوانا کے ہوٹل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں خوفناک دھماکہ ہوا تھا جس میں جانی ہلاکتوں کے ساتھ مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details