سینیئر ڈاکٹروں کے مطابق دہلی کے یونیورسٹی کالج آف میڈیکل سائنسز سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹر انس مجاہد ہفتہ کی سہ پہر تک او بی- جی وائی این وارڈ میں ڈیوٹی پر تھے اور اسی رات 8 بجےان کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا۔
ڈاکٹروں اور ساتھیوں نے بتایا کہ ان کا کنبہ دہلی میں رہتا ہے لیکن انس لیلا پیلس کے ہوٹل میں قیام پذیر تھے، جس کی ادائیگی انہوں نے اسپتال کے ذریعہ کی تھی، کیونکہ وہ وبائی امراض کے دوران فرائض سرانجام دینے والے ایک رہائشی ڈاکٹر تھے۔ ان کے والدین اور چار بہن بھائی ہیں۔ ان کے والد انجینئر ہیں جو اس سے قبل خلیج میں کام کرتے تھے اور حال ہی میں بھارت شفٹ ہوگئے تھے۔
ہفتہ کی شام انس افطار کے لئے اپنے اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔ ہوٹل واپس جانے سے پہلے، انھوں نے جی ٹی بی میں کووڈ کا خود ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ انھیں جسمانی تکلیف اور کمزوری کی شکایت تھی اس لئے اس نے رات 8 بجے کے قریب خود سے ٹیسٹ کیا۔ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ سے ظاہر ہوا کہ انھیں کووڈ ہے۔
جب ڈاکٹر نسخہ لکھ رہے تھے تب انس نے بتایا کہ انھیں شدید سر درد ہو رہا ہے۔ اس کے بعد وہ زمین پر گر گیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ اسے دورے پڑرہے ہیں۔ جب ڈاکٹر نے ان کے چہرے کا ماسک ہٹایا تو چہرے کا ایک رخ مفلوج ہو گیا تھا۔